ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی نے تمل ناڈوکی طرح گورنر آفس کا ناروا استعمال کیا ہے : ا سٹالن 

مودی نے تمل ناڈوکی طرح گورنر آفس کا ناروا استعمال کیا ہے : ا سٹالن 

Fri, 18 May 2018 12:15:57    S.O. News Service

نئی دہلی 17 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرناٹک میں بغیر اکثریت کے بی جے پی لیڈر یدی یورپا کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف دلائے جانے کو لے کر تامل ناڈو کے ڈی ایم لیڈر ایم کے اسٹالن نے سخت تنقید کی ہے۔ اسٹالن نے مودی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کرناٹک کے گورنر آفس کا غلط استعمال کیا ہے۔ اسٹالن نے صحافیوں کو بتایا کہ جو کچھ بھی کرناٹک میں جو ہوا ہے اور کیا گیاہے ، ویسا ہی تمل ناڈو میں کر چکے ہیں۔اسٹالن نے کہا کہ ہم سب نے دیکھا کہ کس طرح وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے گورنر آفس کا غلط استعمال کیا تھا۔ ٹھیک ایسا ہی انہوں نے کرناٹک میں بھی کیا ہے۔ یہ مکمل طور پر جمہوریت کے خلاف ہے، میں اس سخت مذمت کرتا ہوں۔ وہیں بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے تب سے بابا صاحب امبیڈکر کے ذریعہ وضع شدہ آئین کی دھجیاں اڑانے کی سازش ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری کا غلط استعمال کرکے جمہوریت کاگلا گھونٹا جارہا ہے ۔


Share: